عوام نے آزادی اور انقلاب مارچ کو مسترد کردیا شہبازشریف
مٹھی بھر لوگ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بد امنی کا راستہ اختیار کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے آزادی اور انقلاب مارچ کو مسترد کردیا اور اب یہ لوگ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے تشدد کا راستہ اختیارکررہےہیں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کا خواب لے کر نکلنے والے چند ہزار لوگ ہی لاہور سے لے جاسکے۔ مٹھی بھر لوگ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ پنجاب کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی بھی نفرت انگیز بیان میں ہرگز اشتعال میں نہ آئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور مارچ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، اس کے علاوہ مارچ کے راستے میں موجود مسلم لیگ (ن) کے تمام دفاتر کو بند کردیا جائے۔