یہ توہم پرست فلمی ستارے۔۔۔
کام یابی کی اُمید میں عجیب و غریب حرکتیں کرتے اور اُوٹ پٹانگ باتوں پر یقین رکھتے ہیں
گذشتہ دنوں '' راز تھری'' کی ریلیز کے موقع پر عمران ہاشمی نے ہاتھوں میں چار انگوٹھیوں کے علاوہ پاؤں کی انگلیوں میں بھی چھلے پہن رکھے تھے۔
عمران کے مطابق یہ سب ' اہتمام' فلم کی کام یابی کے امکانات کو بڑھانے بلکہ یقینی بنانے کے لیے تھا۔ صرف عمران ہی نہیں بلکہ بولی وڈ کے متعدد فلمی ستارے اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں کام یابیوں کے حصول اور پریشانیوں سے بچنے کے لیے عجیب و غریب ' حرکتیں' کرتے ہیں۔
یوں لگتا ہے کہ پوری فلم انڈسٹری ہی توہمات کے حصار میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ذیل کی سطور میں ہم بولی وڈ کے چند معروف اداکاروں اور ان کے توہمات کا ذکر کررہے ہیں۔
سنجے دت
بولی وڈ کا ' ماچومین ' نو کے ہندسے کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث خیال کرتا ہے۔ سنجے کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تمام گاڑیوں کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے 4545 کا عدد حاصل کررکھا ہے۔
رانی مکرجی
بنگالی حسینہ کی فلم'' آئیا'' آئندہ ماہ کی بارہ تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔
اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ چوبیس اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔ اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ رانی کے بقول اس کا لکی نمبر 3 ہے اور 12 کے دونوں ہندسوں کا حاصل جمع بھی 3 بنتا ہے۔
اس سے قبل 2009ء میں اپنی فلم '' دل بولے ہڑپّا ''کی ریلیز سے پہلے رانی جوہو میںساحل سمندر پر واقع اپنے شان دار گھر سے منتقل ہوگئی تھی کیوں کہ اسے کسی جوتشی نے کہہ دیا تھا کہ اگر وہ فلم کی ریلیز کے دنوں میں اسی گھر میں رہی تو فلم ناکام ہوجائے گی۔ یہ الگ بات ہے کہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقلی کی مشقت اٹھانے کے باوجود یہ فلم ناکام ہوگئی تھی۔
شاہ رخ خان
بولی وڈ کنگ بھی توہم پرستی میں مبتلا ہے۔ شاہ رخ کا یقین ہے کہ اگر اس کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر 555 کا عدد ہوگا تو خوش قسمتی اس پر سایہ فگن رہے گی۔ چناں چہ اس کی ہر گاڑی کی شناختی پلیٹ پر یہی عدد نظر آتا ہے۔
شلپا شیٹی
سپراسٹار نے فلم انڈسٹری اور اداکاری سے منہ موڑ ہی لیا ہے۔ پچھلے پانچ سال سے اس کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی اور نہ مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان نظر آرہا ہے۔
فلموں سے کنارہ کش ہونے کے بعد اس کی پوری توجہ اپنی فیملی اور کاروباری مصروفیات پر ہے۔ شلپا اور اس کا شوہر راج کندر انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کے مالکان میں شامل ہیں۔ اپنی ٹیم کے تمام اہم میچوں کے دوران شلپا ہاتھ میں دو گھڑیاں پہنے نظر آتی ہے۔ اس ' حرکت' کا مقصد اپنی ٹیم کی کام یابی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ اس کی ٹیم رواں برس منعقد ہونے والے آئی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن میں تیرہ میں سے سات میچ ہار گئی تھی۔
اجے دیوگن
ایکشن ہیرو نے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ توہم پرست نہیں ہے، لیکن اس نے اپنی والدہ کی خواہش پر 'دیوگن' کے انگریزی ہجوں میں سے a کا حرف خارج کردیا تھا۔
2008ء میں اجے کی والدہ کو علم الاعداد کے ماہر نے بتایا تھا کہ اجے کے نام میں اس تبدیلی سے اس کے کیریر پر مثبت اثر پڑے گا۔
ان دنوں اجے کا ستارہ گردش میں تھا کیوں کہ اس کی ہوم پروڈکشن ''یُو، می اور ہم '' کو کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر خریدنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ اب اجے کا کیریر مستحکم ہے اور اس کی فلمیں کام یابی سے ہم کنار ہورہی ہیں۔ اب یہ نام میں تبدیلی کا اثر ہے یا قسمت کا کھیل، اس کا فیصلہ آپ خود کرلیجیے!
اکشے کمار
اکشے کی تازہ ترین فلم'' جوکر'' بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ تین ہفتے گزرجانے کے باوجود یہ فلم صرف بیس کروڑ روپے کماپائی ہے جب کہ اس فلم کی تکمیل پر چالیس کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔
کئی لوگوں کے خیال میں '' جوکر'' کی ناکامی کا سبب یہ ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے موقع پر اکشے انڈیا میں موجود تھا۔ اکشے عام طور پر اپنی فلموں کی ریلیز کے موقع پر بیرون ملک سفر کو ترجیح دیتا ہے۔
سپراسٹار کا خیال ہے کہ فلم کی نمائش کے موقع پر اس کی عدم موجودگی فلم کی کام یابی کی ضمانت بنے گی۔
ریتھک روشن
قارئین شائد اس بات سے واقف نہیں ہوں گے کہ سپراسٹار کے دائیں ہاتھ میں چھے انگلیاں ہیں۔ ریتھک روشن کی شخصیت اتنی پُرکشش ہے کہ کسی کی توجہ اس کی انگلیوں پر نہیں جاتی۔ ریتھک کا کہنا ہے کہ یہ اضافی انگلی اس کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے، اس لیے اُس نے کبھی سرجری کے ذریعے اس سے نجات حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ۔
کچھ عرصہ قبل ایک جریدے نے ریتھک کی تصویر شائع کی تھی جس میں فوٹو شاپ کے ذریعے اس کی چھٹی انگلی غائب کردی گئی تھی۔ جریدے کے اس اقدام پر ریتھک نے خاصی برہمی کا اظہار کیا تھا۔