انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا
پانچویںون ڈے میں7وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز4-0سے اپنے نام کرلی
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ون ڈے سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی، پانچویں میچ میں روی بوپارا کی آل رائونڈ پرفارمنس نے میزبان کو7وکٹ سے فتح دلائی، یہ انگلینڈ کی مسلسل 10ویں فتح ہے۔
بوپارا نے ناقابل شکست 52رنز بنانے سے قبل8 رنز کے عوض 2وکٹیں لیں،تیسرا میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے کینگروز نمبرون پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے،انگلینڈ کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی طرح ون ڈے میں بھی نمبرون ٹیم بننے کیلیے ہوم سیریز میں 5-0 سے فتح درکار تھی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے پانچویں میچ کو32اوورز فی اننگز تک محدود کیاگیا،انگلش کپتان الیسٹرکک نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،
آسٹریلیا کی ابتدائی 4وکٹیں 55رنز پر گریں جبکہ86 پر 6 کھلاڑیوں نے پویلین واپسی کی راہ اپنالی ، ایسے میں نمبر 7 پر بیٹنگ کیلیے آنے والے جارج بیلی نے45رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹیم کے مجموعے کو مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر 145 تک پہنچایا، انگلینڈ کی جانب سے دو ڈراپ کیچز کا بھی مہمان ٹیم خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھاسکی، جوابی اننگز میں میزبان کو پہلے ہی اوورمیں ای ین بیل کی جدائی برداشت کرنا پڑگئی، انھیں کلنٹ میک نے بیلی کی مدد سے پویلین چلتا کیا،
اس کے بعد دوبارہ بارش کے سبب کھیل میں تعطل آیا اور انگلینڈکو 29 اوورز میں138 رنزکا نظرثانی شدہ ہدف ملا جو اس نے27.1 اوورز میں 3 وکٹ پرحاصل کرلیا، جوناتھن ٹروٹ 10 رنز بنانے کے بعد کلارک کی گیند پر سوئپ کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوئے، اس کے بعد بوپارا اور الیسٹرکک کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے92 رنز کی شراکت نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا،کک نے 78 گیندوں پر 58رنز بنائے، بوپارا56گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ایون مورگن نے9رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔