دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں ہے؟

یہ عام بلڈنگوں کی لفٹوں سے کئی گنا تیز ہے


ویب ڈیسک February 06, 2026

عمارت میں اگر سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ لفٹ بھی موجود ہو تو لوگ وقت کی بچت اور تھکاوٹ سے بچنے کیلئے سیڑیھیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی تیز ترین لفٹ کہاں موجود ہے۔

دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ چین میں گوانگزو کے سی ٹی ایف فائنانس سینٹر میں واقع ہے۔

اس تیز ترین لفٹ کی خصوصیات میں شامل ہے کہ اس لفٹ نے اپنی تیز رفتاری میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی جیتا ہے۔

اس کی رفتار تقریباً 1,260 میٹر فی منٹ (یعنی تقریباً 75.6 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ لفٹ ہیٹاچی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ہے اور 440 میٹر کی بلندی تک جاتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ عام بلڈنگوں کی لفٹوں سے کئی گنا تیز ہے، اور اس کی رفتار ایک عام شہری کار کی رفتار کے برابر ہے۔

مقبول خبریں