اسلام آباد:
دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔
عدالت میں رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔