ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔
جارج منسی (84) اور مائیکل جونز (37) نے 126 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے اسکاٹ لینڈ کو بہترین آغاز فراہم کیا۔
برینڈن مکمولن 18 گیندوں پر 41 اور مائیکل لیسک پانچ گیندوں پر 22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، ٹھومس ڈراکا اور جے جے اسمٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اٹلی کے کپتان فیلڈنگ کے دوران کندھا ڈس لوکیٹ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔