بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد رعایت دینا ریاست کے بس کی بات نہیں، اویس لغاری

صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر خود کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں میں شامل کر لیتے ہیں، وزیر توانائی


ویب ڈیسک February 09, 2026

کراچی:

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد رعایت دینا ریاست کے لیے ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہوچکی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ کئی صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر خود کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں میں شامل کر لیتے ہیں، ایسے میں اتنے بڑے طبقے کو بھاری سبسڈی دینا ریاست کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ صنعتی ریلیف کے تحت وزیراعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکے ہیں، جبکہ بنگلادیش میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ ہونے کے دعوے درست نہیں ہیں۔

مقبول خبریں