ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ زمبابوین کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
سکندر رضا نے کہا کہ ابتداء میں وکٹ سیم بولرز کے لیے سازگار ہوگی جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، بعد میں وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوجائے گی۔