پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ

حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے، محمد اورنگزیب کا سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب


ارشاد انصاری February 09, 2026
—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر ِخزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے سخت مگر ضروری اصلاحات کی ہیں جس کے سبب پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے اور بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے۔ قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اورم ضبوط پالیسیوں میں ہے۔

مقبول خبریں