وزیراعظم کے استعفے کی حمایت نہیں کرسکتے خورشید شاہ
آزادی مارچ پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرسکتی۔
عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ مارچ کی اجازت دینے سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ جمعے کو گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جلسوں اور جلوسوں پر پتھراؤ کی روایت نہیں ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سنا ہے پتھراؤ کرنے والے افراد کی فوٹیج لے لی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ قیادت اپنے ورکروں کو پرامن اور محتاط رہنے کی ہدایت کرے۔ ایسے موقع پر شرپسند عناصر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے مارچ کو اجازت دے کر بہت اچھا کیا۔ میرے خیال میں وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔