کراچی:
شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد سی ایریا بس اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد داؤد کے نام سے کی گئی ، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ۔