ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یو اے ای کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 174 رنز کا ہدف

ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کیسی کرکٹ کھیلتے ہیں، کپتان یو اے ای


اسپورٹس ڈیسک February 10, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں یو اے ای نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلی وکٹ 12 رنز پر گرنے کے بعد کپتان محمد وسیم اور علی شان شرفو نے یو اے ای کے لیے 107 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

محمد وسیم 66 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ علی شان شرفو 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ جیکب ڈفی، مچل سینٹنر، لوکی فرگیوسن اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں