پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی، کاروبار منفی رجحان پر بند

ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 1لاکھ 74ہزار 453پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا


ویب ڈیسک February 16, 2026

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ پورے کاروباری دن کے دوران جاری رہا اور آخرکار مارکیٹ بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر 2264 پوائنٹس کی کمی سے ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس تک گر گیا۔

بعد ازاں 1742 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا جبکہ ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی۔

مزید دباؤ کے باعث 1187 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 415 پوائنٹس تک پہنچا۔

مارکیٹ میں فروخت کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں 3796 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 807 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ ایک موقع پر 4936 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر مجموعی طور پر 5149 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔

سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔

مقبول خبریں