پنجاب حکومت کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کیخلاف مقدمے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کو سیشن کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول ہوگیا جس کا مختلف قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا، ذرائع
پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اپیل پیر کے روز دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کو سیشن کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول ہوگیا جس کا مختلف قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت سیشن کورٹ کے فیصلے خلاف اپیل میں ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہ ہونے کا موقف اپنائے گی اور فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔