پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرے گی آرمی چیف جنرل راحیل شریف
قوم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور دہشت گردی کو مشترکہ سوچ سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے اور پاک فوج دہشت گردی کی اس لعنت کا خاتمہ کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں اسمنگلی ایئربیس کا دورہ کرکے گزشتہ روز ایئربیسز پر ہونےوالے حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے اور پاک فوج دہشت گردی کی اس لعنت کا خاتمہ کرے گی۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور دہشت گردی کو مشترکہ سوچ سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اسمنگلی ایئربیس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا جبکہ فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک اور 3 گرفتار ہوئے تھے۔