اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 100 روپے سے نیچے آگئی
5 پیسے کی کمی سے قیمت خرید 99.75 اور قیمت فروخت 99.95 روپے رہ گئی
حکومت مخالف لانگ مارچ کے پاکستانی روپے پر زبردست دباؤ کے باوجود ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 100 روپے سے نیچے آگئی اورروپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید گھٹ کر99.75 روپے اور قیمت فروخت 99.95 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ ڈالر کی قدر99.94 رہی ہے۔
ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ 2 سیاسی جماعتوں کی لانگ مارچ نے پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے سے ایک موقع پر100.40 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی کیونکہ حکومت مخالف لانگ مارچ کی وجہ سے لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور انہوں نے اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے امریکی ڈالر کی خریداری شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاری لانگ مارچ کے باعث زرمبادلہ مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں طرح طرح کی منفی افواہیں زیرگردش ہیں جو غیریقینی تاثر کو مزید بڑھارہی ہیں۔