حکومت کل سپریم کورٹ میں سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ پیش کرے گی

سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا، فاروق ایچ نائیک

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ خط سے متعلق منگل کی صبح سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سب کچھ پتہ چل جائے گا۔ فوٹو: فائل

LONDON:
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے اس سلسلے میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے خط کے مسودے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


سوئس حکام کولکھے گئےسابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کےخط کو واپس لینے کے بارے میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ خط سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا اور منگل کی صبح سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے رو برو پیش ہو کر کہا تھا کہ حکومت نے اس سلسلے میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی جانب سےسوئس حکام کو لکھا گیا خط واپس لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور وزیر قانون کو ضروری کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔
Load Next Story