بھارتی بحریہ میں اینٹی سب میرین ٹیکنالوجی سے لیس جہاز کی شمولیت
کوئی ملک اب بھارت کو چیلنج نہیں کرسکتا، جنگ نہیں چاہتے لیکن الرٹ رہنا ہوگا، مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن ہمیں الرٹ رہنا ہو گا، حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی میں خود کفالت کیلیے اہم اقدام کیے ہیں، کوئی ملک اب بھارت کو چیلنج دینے کی ہمت نہیں کر سکتا۔
ہفتے کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جنگی جہاز آئی این ایس کولکتہ کو بحریہ میں شامل کیے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔ 6800 ٹن وزنی کولکتہ کلاس جنگی جہاز کو مزاگون ڈاکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جسے بحریہ کے ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا۔ بحری جہاز اینٹی سب میرین ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہے۔