ہنگامہ آرائی و لوٹ مار کے ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، ماتحت عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنیکی ہدایت

پیر کو تھانہ ڈیفنس نے ہنگامہ آرائی کے بعد شراب کی دکان لوٹنے اور شراب کے کاٹن کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ فوٹو: فائل

گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کے موقع پر سول اسپتال اور شراب کی دکان لوٹنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو تھانہ ڈیفنس نے ہنگامہ آرائی کے بعد شراب کی دکان لوٹنے اور شراب کے کاٹن کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار نوید، شاہد احمد، اصغر، محمد امین اور راشد کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔


اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے اعتراض داخل کیا کہ فاضل عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی تھی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع اور اعلیٰ افسر سے رائے حاصل کریں۔

فاضل عدالت نے وکیل سرکار کی استدعا پر ملزمان کو خصوصی عدالت میںپیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے حکم پر تفتیشی افسر نے مذکورہ عدالت میں پیش کیا۔
Load Next Story