کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق
حسین آباد اور کٹی پہاڑی میں 2،2 ، لانڈھی میں ایک شخص قتل کردیاگیا، بن قاسم اور سرجانی سے ایک بچی اور خاتون کی لاش ملی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ رات گئے فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک بیکری میں گھس کر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ فدا حسین اور 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔
لانڈھی میں فائرنگ سے دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حکیم نامی شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 سے ایک بچی کی لاش ملی ہے، بن قاسم میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش بھی ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت جعفر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔