پہلا رائونڈ تقریباً ختم مقامی شائقین کی ورلڈکپ میں دلچسپی زیادہ نہیں بڑھ سکی

منتظمین کو امید ہے کہ سپر 8 رائونڈ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔

منتظمین کو امید ہے کہ سپر 8 رائونڈ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔ فوٹو: فائل

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ ختم ہونے والا ہے مگر ابھی تک مقامی شائقین کی اس میں دلچسپی زیادہ نہیں بڑھی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے میچز کو چھوڑ کر باقی مقابلوں میں زیادہ کرائوڈ دیکھنے کو نہیں ملا،ہفتے کے روز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے موقع پر پہلی بار آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اسٹینڈز کچھ بھرے ہوئے دکھائی دیے تھے۔


پیر کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ میں اسٹیڈیم تقریباًخالی تھا، ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب اور کولمبو میں بے تحاشا ایڈورٹائزنگ کے باوجود شائقین ابھی گھروں پر بیٹھ کر میچز دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

منتظمین کو امید ہے کہ سپر 8 رائونڈ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔
Load Next Story