عمران خان دلدل میں پھنس چکے لیکن حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی پرویز رشید
وزیراعظم نے انقلابی اور آزادی مارچ سے مذاکرات کے لیے 2آئینی کمیٹیاں بنا دی ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب دلدل میں پھنس چکے لیکن حکومت انہیں بحران سے نکالنے کے لئے تیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے انقلابی اور آزادی مارچ سے مذاکرات کے لیے دو آئینی کمیٹیاں بنا دی ہیں جو آئینی حدود میں مذاکرات کریں گی جبکہ ہم بھی عمران خان کو بحران سے نکالنے کے لیے تیار ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اب دلدل میں پھنس چکے ہیں لہٰذا وہ آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد اب پارلیمنٹ میں آئیں اور جلد بازی کے بجائے وہ 2018 کے انتخابات کا انتظار کریں۔