ایک لاکھ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری 50 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا

ٹیکسزکی ادائیگی پرگاڑیوں کوقانونی حیثیت دینے کے لیے اسکیم کااعلان جلدکیاجائے گا۔

اسکیم کے تحت ملک بھر میں نان کسٹمزپیڈگاڑیوں کے مالکان کیخلاف کاروائی شروع کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

SADIQABAD:
وزارت خزانہ نے ایک لاکھ سے زائد نان کسٹمزپیڈ گاڑیوںکوڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی پرقانونی حیثیت دینے کی اجازت دینے کیلیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دیدی ۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ذرائع نے بتایاکہ نان کسٹمزپیڈگاڑیوںکوٹیکس اورڈیوٹی کی ادائیگی پرقانونی حیثیت دینے کاموقع دینے کیلیے ایمنسٹٰی اسکیم کااعلان جلد متوقع ہے کہ جبکہ کالے دھن کوسفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے ایمنسٹی اسکیم کا مسودہ تیارکرلیاگیاہے اوراس کی بھی جلد منظوری حاصل کرلی جائے گی اوران اسکیموںسے ایف بی آرکو 50 ارب روپے کااضافی ریونیوحاصل ہونے کی توقع ہے۔

اسکیم کے تحت ملک بھر میں نان کسٹمزپیڈگاڑیوں کے مالکان کیخلاف کاروائی شروع کی جائیگی تاہم پہلے مرحلے میںلوگوںکوموقع دیا جائیگاکہ وہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں پرڈیوٹی اورٹیکسوں کے علاوہ سرچارج و جرمانے اداکرکے انھیں قانونی حیثیت دلوائیں۔


لیکن جولوگ مہلت سے فائد نہیں اٹھائیں گے تو مہلت ختم ہونے کے بعدملک بھر میںنان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کاروائی شروع کردی جائیگی اور جہاں نان کسٹمزپیڈ گاڑی ملے گی اسے ضبط کرلیا جائیگا اور اس پرڈیوٹی، ٹیکسوںکے علاوہ اضافی جرمانے اورسرچارج بھی عائدکیے جائیںگے۔

ذرائع نے بتایاکہ نان کسٹمزپیڈ گاڑیوںکیخلاف کاروائی کرنے کیلیے ایف بی آرنے صوبوں سے ڈیٹا حاصل کرلیاہے اوراب اس ڈیٹاکی کراس میچنگ بھی کی جاچکی ہے اوراب تک ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائدنان کسٹمز پیڈگاڑیوں کاسُراغ لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر نے اس وقت نان کسٹمز پیڈگاڑیوںکی کلیئرنس پر پابندی عائدکررکھی ہے اوراگر کوئی نان کسٹمزپیڈ گاڑی پکڑی جاتی ہے تو اسے ضبط کرلیاجاتاہے اوران ضبط شُدہ نان کسٹمز پیڈگاڑیوں کو ڈیوٹی، ٹیکس و اضافی سرچارج و جرمانوں کی ادائیگی پر بھی نہیںچھُڑایا جا سکتاتاہم اب ایف بی آرنان کسٹمز پیڈگاڑیوںکوضبط کرنے کے بجائے ان گاڑیوں پرڈیوٹی اور ٹیکس وصول کرکے انھیںقانونی حیثیت دینے کی اجازت دے رہاہے ۔
Load Next Story