وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی شریک تھے

ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو:فائل

KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ساڑھے تین گھنٹے ہونے والی طویل ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
Load Next Story