ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

ندیم نصرت کو شدید ناسازی طبع کی بنیاد پر آرام کرنے اور علاج پر توجہ دینے کی غرض سے چھٹی دی گئی ہے، ایم کیو ایم

الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی منظوری دے دی . فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت سے ان کی علالت کے باعث سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لیں ہیں۔


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کنونیر ندیم نصرت کافی علیل ہیں اور تنظیمی ذمہ داریوں کی مصروفیات کی وجہ سے انہیں آرام کا موقع نہیں مل پارہا جو ان کے مرض کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

اپنی علالت کے باعث ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رخصت کی درخواست دی تھی۔ جسے رابطہ کمیٹی نے تمام تر حالات اورمصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کرتے ہوئے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیم نصرت کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
Load Next Story