وزیر اعظم کسی بھی صورت مستعفیٰ نہ ہونے کا اعلان کریں مولانا فضل الرحمان
پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)
ISLAMABAD:
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ ہیںاس لئے وزیر اعظم کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کریں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان عام انتخابات میں دھاندلی کی بات تو کرتے ہیں اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے معاملے پر وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کرتے ہیں لیکن ان ہی انتخابات کے نتیجے میں وہ ایک صوبے میں حکومت بھی چلا رہے ہیں، آج پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ ہیں اس لئے وزیر اعظم کسی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا کرتحریک انصاف کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سازش ناکام بنادی۔