معاملات حل کرنے کے لئے بامقصد مذاکرات کیے جائیں سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ذرائع
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے موجودہ صورتحال پر معاملات حل کرنے کے لیے حکومت پر مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو جلد حل کرنے کے لیے فریقین سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اور عوامی مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔