پی ایس اواگست تااکتوبر10لاکھ ٹن سے زائد ایندھن درآمدکریگی

6لاکھ85ہزارٹن فرنس آئل،2لاکھ45ہزارٹن پٹرول،1لاکھ65ہزارٹن لو سلفر آئل شامل

6لاکھ85ہزارٹن فرنس آئل،2لاکھ45ہزارٹن پٹرول،1لاکھ65ہزارٹن لو سلفر آئل شامل۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان اسٹیٹ آئل اگست سے اکتوبر کی طلب پوری کرنے کیلیے 6لاکھ 85 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرے گی۔ پی ایس او کی ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق اگست سے اکتوبر تک مجموعی طور پر10لاکھ 60 ہزار ٹن ایندھن اور فیول آئل درآمد کیا جائے گا۔


اگست سے اکتوبر تک 2لاکھ 45ہزار ٹن پٹرول درآمد کیا جائے گا، اگست میں ایک کارگو، ستمبر میں4 اور اکتوبر میں 2کارگو پٹرول لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچیں گے، اگست سے اکتوبر کیلیے پٹرول اور فرنس آئل کے درآمدی ٹینڈر 24 جولائی کو مکمل ہوں گے۔

اگست سے اکتوبر تک پٹرول کی درآمد ماہانہ 81 ہزار 666ٹن رہے گی جو رواں سال جنوری سے جولائی کے درمیان ایک لاکھ 10ہزار ٹن رہی ہے۔ پی ایس او اگست سے اکتوبر تک 65ہزار ٹن فرنس آئل کے 8کارگو درآمد کرے گی جبکہ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان 55ہزار ٹن لو سلفر آئل کے 3 کارگو درآمد کیے جائیں گے۔
Load Next Story