سنگھم ریٹرنز 100 کروڑ کلب میں شامل پوسٹر پر ہار ڈالے گئے

ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 77.64 کروڑ کمائے تھے جب کہ پیر کے دن فلم نے 14.78 کروڑ روپے مزید کما لیے

ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 77.64 کروڑ کمائے تھے جب کہ پیر کے دن فلم نے 14.78 کروڑ روپے مزید کما لیے۔ فوٹو : فائل

اجے دیوگن کی نئی فلم ''سنگھم ریٹرنز'' اپنی ریلیز کے پہلے پانچ دنوں ہی میں 100 کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔


ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 77.64 کروڑ کمائے تھے جب کہ پیر کے دن فلم نے 14.78 کروڑ روپے مزید کما لیے، پھر گزشتہ روز منگل کو فلم نے مزید 8.60 روپے کا بزنس کیا ہے جس پر اب تک کل 101.02 کروڑ روپے فلم نے کما لیے ہیں۔''سنگھم ریٹرنز'' آج کل باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم جا رہی ہے۔

اس نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ جب روہت شیٹی اور اجے دیوگن کوئی فلم بناتے ہیں تو وہ یقیناً بلاک بسٹر ہوتی ہے۔ دوسری طرف ریاست مہاراشٹرا کے شہروں سولاپور اور ناگ پور میں لوگوں نے اجے دیوگن کے پوسٹروں پر پھولوں کے ہار پہننا دیے جس سے فلم ''سنگھم ریٹرنز '' کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بھارتی عوام میں مقبول اس فلمی ہیرو کے پوسٹر کو پھولوں کے ہار پہنانا جنوبی ہند کے لوگوں کا اپنے ہیرو سے اظہار محبت ہے۔
Load Next Story