افغانستان جھڑپوں میں 3 طالبان کمانڈروں سمیت 96 جنگجو ہلاک نیٹو فوجی بھی مارا گیا
طالبان کے حملوں میں 8 افغان اہلکار مارے گئے، کابل میں شہری نے نیٹو فوجی کو مار ڈالا
افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور غیر ملکی افواج کے ڈرون حملے میں 3 طالبان کمانڈروں سمیت 96 جنگجو ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے جبکہ 16 کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 8 افغان اہلکار مارے گئے جبکہ کابل میں ایک شہری نے حملہ کرکے نیٹو فوجی کو ہلاک کر دیا۔ بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیان میں کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے 8 مختلف صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا، جس میں 66 طالبان جنگجو ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے جبکہ 16 کو گرفتار کر لیا گیا، افغان نیشنل آرمی نے مختلف اقسام کے ہتھیار، دھماکا خیز مواد، 58 دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائسزکے راؤنڈ قبضے میں لے لیے،مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائسز کے دھماکوں میں 6 افغان فوجی مارے گئے۔
دریں اثنا وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 طالبان جنگجو مارے گئے، آپریشن صوبہ کنڑ، ننگرہار، فریاب، قندھار، زابل، ارزگان اور لوگر میں کیا گیا، دوسری جانب مشرقی صوبہ نورستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 7 طالبان جنگجو بھی مارے گئے ، جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب مشرقی صوبے کنٹر میں غیر ملکی افواج کے ڈرون حملے میں 3 طالبان کمانڈر اور2 پاکستانی شدت پسند مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے، دوسری طرف کابل میں نیٹو کے ایک فوجی کو ایک شہری نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا، صوبہ ارزگان میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، دریں اثنا افغانستان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافی میتھیوروزن برگ کو 24 گھنٹے کے دوران ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے کی صورت میں نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کیلیے میتھیوروزن برگ کو اپنے دفتر طلب کیا مگر امریکی صحافی پیش نہ ہوئے، جس پر کابل میں 3 سال سے نیویارک ٹائمز کے بیورو کے طورپر فرائص سرانجام دینے والے صحافی کو آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔