شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں 6افراد جاںبحقمتعدد زخمی

جاسوس طیارے نے گھر،گاڑی کونشانہ بنایا،جمرود ،نوشہرہ میں دھماکے،اہلکار شہید

جاسوس طیارے نے گھر،گاڑی کونشانہ بنایا،جمرود ،نوشہرہ میں دھماکے،اہلکار شہید. فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹی وی رپورٹس میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی طیارے نے ایک گھر اور گاڑی پر 2 میزائل فائر کیے ،4 جاسوس طیاروں کی پروازیں تادیر جاری رہیں۔ ادھر جمرود میں نصب بم پھٹنے سے اتحادی افواج کو امدادی سامان لے جانے والے کنٹینرز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

نوشہرہ کی عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔


پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔این این آئی کے مطابق دھماکے میں دو قیدی بھی زخمی ہوئے۔

ادھر پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر شیخان میں پولیس نے ہتھ ریڑھی میں نصب 35کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ایس پی رورل خورشید خان نے بتایا کہ شرپسندوں کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا۔

چارسدہ میں بجلی کی 132کے وی کی لائن اڑا دی گئی ۔دریں اثناء افغان مہاجر کیمپ گندف تحصیل ٹوپی صوابی سے 43خاندانوں کے 250 افراد افغانستان روانہ ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story