سیشن جج کے سامنے پیش ہوکر بیگناہی ثابت کروں گا رحمن ملک
ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ، آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوںگا،فون پر گفتگو
وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے اپنے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔
وفاقی وزیر رحمٰن ملک ان دنوں مالدیپ میں جہاں انہیں دہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ سیشن جج کی عدالت میں خود پیش ہوں گے اور عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ انھوں نے کہ ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہونگا۔