اگرجمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دارعمران خان اور طاہرالقادری ہوں گےاسفند یارولی
اگر 1973 کے آئین کو چھیڑا گیا تو پھر کوئی نیا آئین وجود میں نہیں آئے گا، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اگرجمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دارعمران خان اور طاہرالقادری ہوں گے۔
صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی کے نعرے لگاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت دیگر علاقوں میں بھی دھاندلی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دارعمران خان اور طاہرالقادری ہوں گے۔ اگر 1973 کے آئین کو چھیڑا گیا تو پھر کوئی نیا آئین وجود میں نہیں آئے گا۔
اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین اور پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن اپنے دھرنے میں عمران خان نے ان کی حمایت میں ایک بھی لفظ نہیں کہا۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد فاقوں کا شکار ہیں اور صوبے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اسلام آباد میں دھمال ڈال رہے ہیں۔