ٹوکیو میں جانوروں کے لئے بنائے گئے کیفے لوگوں کی توجہ کے مرکز بن گئے

ان کیفیز میں جانور نہ صرف اپنی مرضی سے گھومتے پھرتے ہیں بلکہ مزے مزے کی ڈشز بھی ان کے لئے بنائے جاتی ہیں۔

کیفے میں آنے والے لوگ ان جانوروں کے لیے ان کی پسند کے کھانے بھی ساتھ لاتے ہیں۔ فائل فوٹو

عموماَ ہوٹلز اورکیفے میں جانوروں کا داخلہ بند ہوتا ہے جس سے وہ یہاں کے لطف اندوز کھانوں اور ماحول سے محروم رہ جاتے ہیں ان کی اس محرومی کا حل نکال لیا گیا ہے ٹوکیومیں یہاں ایک نہیں کئی کیفے ہی جانوروں کے نام کر دیئے گئے ہیں۔



ان کیفیز میں جانور اپنی مرضی سے گھومتے ہیں۔ اپنی مرضی کی مزے مزے کی ڈشز سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہی نہیں بلکہ یہاں آنے والے لوگ بھی ان جانوروں کے لیے نہ صرف ان کی پسند کے کھانے ساتھ لاتے ہیں بلکہ کئی تحفے بھی دے کر جاتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جانوربہت خوش اور ہشاش بشاش نظر آتے ہی،۔ ایک کیفے تو صرف خرگوشوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے اور یہاں آنے والے افراد خرگوشوں کی اچھل کود سے انتہائی لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ لوگ کیفے سے ان کے کے لیے پاستا لنچ بھی خرید کر انہیں کھلاتے ہیں۔


ایک اور کیفے کو صرف پرندوں کے لیے وقف کردیا گیا ہے۔ یہاں خوبصورت اور رنگ برنگے پرندے آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔ اگر آپ پرندوں سے دوستی کرنا چاہتے تو اس کی قیمت ہے ایک کپ کافی یعنی کافی پیئں اور پرندوں کے ساتھ دوستی کریں۔ اس کیفے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں آپ الو کی شکل کے بسکٹ کھاکربھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جب کہ کیفے میں ایک گھنٹے گزارنے کی قیمت 2000 ین ہے جب کہ یہاں آنے والوں کو تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

Load Next Story