نگراں حکومت غیرجانبدارالیکشن فوج کے زیرنگرانی ہونا چاہیےمشرف
حکومت نے عالمی سطح پر ملک کا معیار گرادیا، کوئی قرضہ دینے کو تیار نہیں
PESHAWAR:
سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں میرٹ پر ملازمتیں دیں۔
مہنگائی نہیں تھی جبکہ پی پی کے دور میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وہ پھول باغ خیرپور میں دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے ایک بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت غیر جانبدارانہ اور عام انتخابات فوج کی زیر نگرانی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ میرے دور میں زلزلہ ایا تو 76مختلف ممالک کے سوا چھ ارب روپے کی امداد دی۔
جبکہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر ملک کا معیار گرادیا گیا ہے اور کوئی ملک امداد دینے کو تیار نہیں،انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو سندھی سمجھتے ہیں اور جلد ہی پاکستان آکر عوام کے ساتھ ہوں گے اور سندھ سمیت پورے پاکستان کو خوشحالی دیں گے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کڑے وقت میں ساتھ نہیں چھوڑے گی اور ملک بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی، پشاور تاکراچی جلسے کیے جائیں گے اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔جلسے سے اے پی ایم ایل کے مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹر محمد علی سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو ملک کو بری طرح لوٹ رہے ہیں، لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کا وقت آچکا ہے ۔