صحت کا بجٹ 26 فیصد کر کے ذمے داری یونین کونسل کو دینگے عمران خان

سیاسی مداخلت اداروں کی تباہی کی وجہ ہے، پالیسیوں کے نفاذ کیلیے عزم چاہیے جو تحریک انصاف کے سواکسی جماعت میں نہیں

اسلام آباد: عمران خان تحریک انصاف کی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کررہے ہیں، شاہ محمود بھی موجود ہیں فوٹو : ایکسپریس

ABBOTABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم اقتدارمیںآ کرنچلی سطح پرلوگوں کو اختیارات منتقل کرینگے اوراسی نظام کے تحت عوام کوبنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

وہ مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ اقتدار میں آکر صحت کا بجٹ0.8 فیصد سے بڑھا کر 2.6 فیصد کر دیں گے اور اس شعبے کی انتظامی ذمے داری یونین کونسل کی سطح پر منتقل کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ پالیسیوں کے نفاذ کیلیے عزم اورحوصلے کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے زرداری جیسا بڑا مجرم ملک کا صدر بن گیا ہے،کمزور کو تحفظ کیلیے قانون کی ضرورت ہوتی ہے، ہماری جیلوں میں 50 فیصد لوگ بے قصور ہیں ۔


ملک میں قانون موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا ، موجودہ سیاستدانوں سے سیاست چھین لی جائے تو ڈھونڈنے سے بھی انھیں نوکری نہیں ملے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اکثر عوامی نمائندے گورننس سے واقف نہیں۔

حکومت کا کام مجرموں کو سزا دینا ہے جبکہ یہ لوگ اپنے حلقے بچانے کیلیے مجرموں کا تحفظ کرتے ہیں، سیاسی مداخلت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں اداروں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ قبل ازیں پارٹی کے مرکزی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکمت عملی عوامی فلاح وبہبود پر مبنی ہے۔

عوامی قوت سے سیاسی ٹھیکیداروںکوشکست دینگے ۔ جہانگیرترین نے کہاکہ موجودہ ہیلتھ پالیسی طبقاتی بنیادوں پر قائم ہے، ہم زمینی حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے دستیاب فنڈزکابہتراستعمال یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر ہمایوں مہمند اور ڈاکٹر یاسمین راشدنے صحت کی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story