خیالی پلاؤ نظم ’’اِسے انقلاب کہتے ہیں‘‘

ایک ایک ہندسے کو لاکھ سے ضرب دے کر<br /> گِنتیاں گِنانے کو انقلاب کہتے ہیں

ہاتھ کے ہلانے کو زور سے چِلانے کو کاٹ کاٹ کھانے کو انقلاب کہتے ہيں

دائرے میں چلنے کو اِنقلاب کہتے ہیں

ٹوپیاں بدلنے کو اِنقلاب کہتے ہیں

گول بات کرنے کو اِنقلاب کہتے ہیں

گول مال کرنے کو اِنقلاب کہتے ہیں

چندا لے کے کھانے کو اِنقلاب کہتے ہیں

مال کے بنانے کو اِنقلاب کہتے ہیں

اسکے پھر چھپانے کو اِنقلاب کہتے ہیں

بیرئیر لگانے کو اِنقلاب کہتے ہیں

لوگ نیچے فرشوں پر، آپ اونچی کرسی پر

تن کے بیٹھ جانے کو انقلاب گہتے ہیں

آپ گرم بستر پر اور اپنے لوگوں کی

قلفیاں جمانے کو انقلاب کہتے ہیں

ہاتھ کے ہلانے کو زور سے چِلانے کو

کاٹ کاٹ کھانے کو انقلاب کہتے ہيں

خون لے کے بکری کا اُسکو اپنے کپڑوں پر


جھوٹ سے لگانے کو انقلاب کہتے ہیں

ایک ایک ہندسے کو لاکھ سے ضرب دے کر

گِنتیاں گِنانے کو انقلاب کہتے ہیں

سمت کے بغیر سفر بے لگام گھوڑے کو

ایڑیاں لگانے کو اِنقلاب کہتے ہیں

بائ ایئر آنے کو بائ ایئر جانے کو

فوج کے بلانے کو، انقلاب کہتے ہیں

دین بیچ کھانے کو دولتیں کمانے کو

عاقبت لُٹانے کو انقلاب کہتے ہیں

عہد کرکے توڑیں تو سچی بات چھوڑیں تو

لمبی لمبی چھوڑیں تو انقلاب کہتے ہیں

حلف لے کے ملکہ کا نام لینا اللّہ کا

دِوغلی زبانوں کو انقلاب کہتے ہیں

جو بنا ہو پردوں میں اور آئے مغرب سے

اُسکو صرف شیطانی اِنقلاب کہتے ہیں

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے نظم لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔
Load Next Story