حکومت جو مرضی کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں عمران خان
انتخابی دھاندلیوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت جو مرضی کرلے عوام اس کے خلاف فیصلہ کرچکے ہیں اور ہم خون کی آخری بوند تک لڑنے کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں آازدی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی شدہ انتخابات سے جمہوری حکومت نہیں بنتی اگر ایسا ہوتا تو مصر کے آمر حسنی مبارک 30 سال تک انتخابات کرواتے رہے تھے اور نواز شریف پاکستان کے حسنی مبارک ہیں۔ وہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو کہتے ہیں کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں 70 قسم کے کھانے بنائے گئے اور دوسری جانب حکومت نے کنٹینر لگا کر پورا اسلام آباد بند کردیا ہے۔ آئین کے تحت پُرامن احتجاج میرا جمہوری حق ہے لیکن آزادی مارچ کو روکنے کے لئے کھانے کی گاڑیاں تک روکی جارہی ہیں۔ وہ بھی دیکھتے ہیں کہ کتنی دیراسلام آباد بند کریں گے؟ ہم عدالتوں میں جائیں گے، وہ وکلا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے اقدامات پر عدالتوں میں جائیں اور ان اقدامات کے خلاف درخواستیں دائر کریں۔ اللہ نے کپتان کو حالات سے مقابلہ کرنے کی خصوصی تربیت دی ہے، ہم خون کی آخری بوند تک لڑنے کےلئے تیارہیں۔