عدالت کا رمشا مسیح کیخلاف جوینائل چالان پیش کرنیکاحکم

مقدمہ خارج کرنیکی درخواست دائر،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ آج سماعت کرینگے.

پولیس نے رمشا کو بے گناہ قرار دے دیا لیکن ثبوت اورشواہد پیش کیے جائینگے،وکیل مدعی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادویسٹ راجا جوادعباس حسن نے رمشا مسیح کے مقدمے کاعلیحدہ چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمہ رمشا مسیح اورملزم خالد جدون کویکم اکتوبرکو پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

ملزمہ کی جانب سے رانا عبدالحمیدایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ مدعی ملک حماد کی جانب سے راؤعبدالرحیم ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔عدالت نے ملزمہ رمشا مسیح کے ضامنوں کوبھی نوٹس جاری کیے کہ یکم اکتوبر کوملزمہ رمشاکوعدالت میں پیش کیاجائے۔

عدالت نے رمشا کیس میں پولیس کوجوینائل ٹرائل کے لیے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے تفتیشی افسر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی میںچالان پر تلخی کا معاملہ متعلقہ عدالت کوبھیج دیا جبکہ ایس ایس پی کو سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔سماعت کے بعدمدعی ملک حمادکے وکیل نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پولیس نے تو رمشاکو بے گناہ قرار دے دیا۔


لیکن اب وہ ثبوت اور شواہد پیش کریں گے۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رمشا مسیح نے اپنے خلاف درج ایف آئی آرکے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن آج کریں گے۔

آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ حافظ ملک زبیر سمیت استغاثہ کے گواہان کے بیانات اور ایف آئی آر میں درج الزامات میں تضاد پایا جاتا ہے جبکہ استغاثہ بھی درخواست گزارکے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیںکر سکا ۔

پٹیشن میں استدعاکی گئی ہے کہ مذکورہ درخواست کے فیصلے تک کسی قسم کی مزیدکارروائی اور پولیس کو درخواست گزارکو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story