پٹرولیم گروپ کی ماہانہ درآمدات 1 ارب ڈالر سے نیچے آگئیں

گزشتہ ماہ 91 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی پٹرولیم درآمدات، جولائی 2013 کے مقابل 29 اور جون 2014 سے37 فیصد کم

جولائی 2014 میں 68 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ریفائن پٹرولیم مصنوعات اور 23 کروڑ ڈالر کا خام تیل منگوایا گیا۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران 91 کروڑ 12 لاکھ 7 ہزار ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت یعنی جولائی 2013 کے دوران 1 ارب 28 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ ماہ پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 29.25 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ کمی 36.60 فیصد تک پہنچ گئی کیونکہ جون 2014 میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1 ارب43 کرور 71 لاکھ 29 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق جولائی2014 میں 68 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی 9 لاکھ 7 ہزار 887 میٹرک ٹن ریفائن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ جولائی 2013 میں 81 کروڑ 75 لاکھ 67 ہزار ڈالر کی 11 لاکھ 31 ہزار 434 میٹرک ٹن اور جون 2014 میں 88کروڑ 98 لاکھ 3 ہزار ڈالر کی 11 لاکھ 83 ہزار 632 میٹرک ٹن ریفائن پٹرولیم مصنوعات منگوائی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ ماہ جولائی 2013 کے مقابلے میں ریفائن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت کے لحاظ سے 16.68 اور حجم کے لحاظ سے 19.76 فیصد کم جبکہ جون 2014 کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 23.44 اور حجم کے لحاظ سے 23.30 فیصد کم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2014 میں خام تیل کی درآمدات سالانہ بنیادوں پر مالیت کے لحاظ سے 51.11 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 57.98 فیصد جبکہ حجم کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 53.95 اور ماہانہ بنیادوں پر 58.01 فیصد کم رہیں۔

جولائی 2014 میں 22 کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار ڈالر کا 28 ہزار 99 ہزار 3 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ جولائی 2013 میں 47 کروڑ 3لاکھ 83 ہزار ڈالر کا 62 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار میٹرک ٹن اور جون 2014 میں 54 کرور 73 لاکھ 26 ہزار ڈالر کا 6 لاکھ 90 ہزار 491 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔
Load Next Story