نیا افغان صدر 2 ستمبر کو حلف اٹھائے گا حامد کرزئی

حلف برداری کی تقریب کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی، افغان صدر

2 ستمبر کو نئے افغان صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لئے انتظامات مکمل ہیں، افغان حکام۔ فوٹو: فائل

حامد کرزئی نے کہا کہ ملک کے نئے افغان صدر 2 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے اور اس سلسلے میں حکومت کے انتظامات مکمل ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادار ےکے مطابق افغانستان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2 ستمبر کو نئے افغان صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لئے انتظامات مکمل ہیں، حلف برداری کی تقریب کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی۔


واضح رہے کہ افغان میں 5 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ملک کے نئے صدر کو 2 اگست کو حلف اٹھانا تھا لیکن صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے نیا افغان صدر حلف نہیں اٹھا سکا ہے۔

Load Next Story