گوجرانوالہ: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر  19 سالہ لڑکی جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں


ویب ڈیسک August 08, 2026

گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے کریم پورہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر چھت پر کھڑی 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ اقرا گھر کی چھت پر کھڑی تھی کہ اسی دوران ڈوگر اور مغل گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ ایک گولی اقرا کو لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔