برازیل میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

دو لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی تھیں


ویب ڈیسک August 09, 2026

برازیلین حکام نے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے جنگلاتی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 پائلٹ اور تین مسافر تھے جبکہ مکمل شناخت کی کوششیں ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں۔

برازیل میں کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پیز نے ای ایف ای نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں دشواری ہو رہی تھی کیونکہ دو لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹنگ کی خصوصی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔