پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس:  ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے 

ٹک ٹاکر کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی، گینگ لیڈر سے خلع کے بعد لڑکی نے دوسری شادی کی


ویب ڈیسک August 11, 2026

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ 

پولیس  نے کہا کہ ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، سیالکوٹ کی رہائشی تھی، لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی، گینگ لیڈر سے خلع کے بعد لڑکی نے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر سے علیحدگی کے بعد ٹک ٹاکر نے دوبارہ شوٹرز گینگ کے لیڈر سے رابطہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ  گینگ لیڈر نے پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا،  لڑکی نے عبداللہ طاہر کا تصویریں شئیر کیں، عبداللہ طاہر کی جانب سے جواب نہ آنے پر ٹاسک بدل دیا گیا، لڑکی کو دوسرا ٹاسک مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  لڑکی نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کے منصوبے کی تکمیل کی، عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل بیس کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی۔