صدر زرداری توہینِ مذہب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیں گے پاکستانی سفیر
صدر زرداری اور ہیلری کلنٹن کی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر اتفاق کیا
اقوام متحدہ میں نامزد پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری اپنے خطاب میں توہینِ مذہب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیں گے۔
امریکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا صدر زرداری اور ہیلری کلنٹن کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، انھوں نے تجویز دی ہے کہ دونوں ملکوں میں تجارت بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ملاقات میں پاکستان اور امریکہ میں انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔
مسعود خان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں حنا ربانی،شیری رحمان، اسفند یار ولی، جلیل عباس اور فاروق ستار شامل تھے۔