ایک شخص کی جگہ بنانے کے لیے اے آئی نے تمام شرکا کو کلاس سے نکال دیا!

بعد ازاں اے آئی ایجنٹ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی


ویب ڈیسک August 12, 2026

ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک جم جانے والے شخص کے اے آئی اسسٹنٹ نے ایک پاپولر کلاس میں جگہ بنانے کی کوشش کے دوران جم کے آن لائن بکنگ سسٹم میں موجود ایک سیکیورٹی خامی ڈھونڈ نکالی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ایک اے آئی کمپنی سے وابستہ اینڈریو نامی شخص نے صبح کی ایک ایسی جم کلاس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ سافٹ ویئر اوپن کلا کو اینتھروپک کے اے آئی بوٹ کلاؤڈ کے ساتھ استعمال کیا، جس میں تمام نشستیں پہلے ہی پُر ہوچکی تھیں۔

کلاس میں جگہ تلاش کرتے ہوئے اے آئی ایجنٹ نے جم کے آن لائن بکنگ نظام میں موجود ایک پہلے سے نامعلوم سیکیورٹی خامی دریافت کرلی اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویٹنگ لسٹ میں موجود دوسرے جم ممبرز کو ان کی جگہوں سے ہٹا دیا۔

بعد میں جب اینڈریو نےاے آئی ایجنٹ سے اس کارروائی کو واپس لینے کے لیے کہا تو اس نے بتایا کہ متاثرہ صارفین کو دوبارہ ویٹنگ لسٹ میں شامل کیے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم، دوبارہ شامل ہونے کی صورت میں وہ صارفین قطار میں سب سے آخر میں چلے جاتا۔

اے آئی ایجنٹ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بری خبر ہے، سسٹم انہیں واپس شامل نہیں کر سکتا۔ معذرت، سسٹم کو اس ٹیسٹ کے دوران زیادہ محتاط رہنا چاہیے تھا اور لائیو کال کے بجائے پہلے ڈرائی رن طریقہ استعمال کرنا چاہیے تھا۔ آئندہ کسی اور کی جگہ کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا۔‘‘