کراچی: آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ

طلوع آفتاب سے قبل ایک ساتھ دکھائی دیے، یہ منظر سورج نکلنے سے 45 سے 60 منٹ قبل مشرقی افق پر دیکھا گیا


ویب ڈیسک August 12, 2026

 آج آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین سپارکو نے کہا کہ مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون طلوع آفتاب سے قبل ایک ساتھ دکھائی دیے، یہ منظر سورج نکلنے سے 45 سے 60 منٹ قبل مشرقی افق پر دیکھا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ مریخ، زحل اور مشتری کو بغیر کسی آلے کے دیکھا گیا جب کہ عطارد افق کے انتہائی قریب تھا۔

اس کے علاوہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی ضرورت پڑی۔

ماہرین کے مطابق سیاروں کا ایک قطار میں نظر آنا محض نظر کا زاویہ ہے جب کہ خلا میں یہ سیارے ایک لائن میں نہیں ہیں۔