کراچی:
کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، متوفی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اسکی عمر 16 سال بتائی جاتی ہے، شدید زخمی ہونے والوں میں ایاز ولد نامعلوم عمر 17 سال اور فرمان ولد نامعلوم عمر 16 سال (راہگیر) شامل ہیں۔