بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈی پر شدید گولہ باری سے پاکستانی شہری شہید رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت4 افراد زخمی

چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا

زخمی ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ لطیف اور 40 سالہ زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف وزری کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جب کہ رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں گاؤں باجراں گڑھی میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے جب کہ چپڑار سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے رینجرز کے 2 جوان بھی زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت 65 سالہ لطیف اور 40 سالہ زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ لطیف دم توڑ گیا۔ دوسری جانب چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 ہفتوں سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولہ بار ی کی گئی جس کے تنیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی فوج کی جانب سے 24 بار ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
Load Next Story