لاہور میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

میاں بیوی کے درمیان خلع کا معاملہ چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک August 12, 2026

لاہور:

ہربنس پورہ کے علاقے مہر فیاض کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 30 سالہ سینہ کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان خلع کا معاملہ چل رہا تھا، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔